عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے، عمران خان

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2017
کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس  مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، عمران خان  فائل: فوٹو

کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، عمران خان فائل: فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوج کی جانب سے  برہان وانی کے جانشین سمیت 11 افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔

عمران خان نے عالمی برادری سے  کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی  انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے ساتھی سمیت 11 کشمیری شہید

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس  مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کشمیری عوام کی حق خود اداریت  کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے عالمی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  بدقسمتی  سے عالمی سیاست  میں بھارت  کو کشمیریوں پر بے جا ظلم و ستم ڈھانے کی اجازت ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے نہیں دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے داعش بنا رہا ہے، پاکستان

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے علاقے بارہ مولا  میں برہان وانی کے قریبی ساتھی سمیت 11 افراد کو شہید کردیا تھا  جس کے بعد وہاں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔