پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2017
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی. فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی. فوٹو: فائل

 اسلام آباد: یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسہ فی لیٹر کمی متوقع ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم قیمتوں میں کمی کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔