مصباح الحق نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 28 مئ 2017
کیک کاٹنے کے بعد مصباح الحق نے دوستوں اور بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا اور سیلفیز بھی لیں ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

کیک کاٹنے کے بعد مصباح الحق نے دوستوں اور بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا اور سیلفیز بھی لیں ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے اپنی زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں۔

مصباح الحق نے لاہور کے مقامی کیفے میں اپنی برتھ ڈے کا کیک کاٹا وہ لاہور کے کسی کیفے میں اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ مناتے کافی عرصے بعد دیکھے گئے۔ اس موقع پر وہ کافی پرجوش دکھائی دیئے جب کہ کیک کاٹنے کے بعد مصباح الحق نے دوستوں اور بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا اور سیلفیز بھی لیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کو ہرانے کیلیے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی

یاد رہے کہ مصباح الحق 28 مئی 1974 کو میانوالی میں پیدا ہوئے، 2001 میں ٹیسٹ اور 2002 میں انہوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا، مصباح نے کچھ عرصہ قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 65 سال بعد تاریخی فتح حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

سابق کپتان اب کرکٹ کی ایک اور اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں اور اب وہ چیمپئنز ٹرافی میں مائیک پر ماہرانہ رائے دیتے نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔