چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

اسپورٹس ڈیسک  پير 29 مئ 2017
آسٹریلیا نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنائے تھے۔ فوٹو :گیٹی امیج

آسٹریلیا نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنائے تھے۔ فوٹو :گیٹی امیج

برمنگھم: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ 

چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز جاری ہیں جب کہ پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرا وارم میچ میں بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

اس سے قبل بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا تو امپائرز نے میچ کو 34 اوورز تک محدود کردیا جب کہ آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر مداخلت کردی جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے گرین شرٹس نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نوجوان آل راﺅنڈر فہیم اشرف کی 34 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت 342 رنز کا مشکل ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے بنگلادیش کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔