سعودی عرب سے بے دخل مزید 100 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2017
بے دخل کئے گئے تمام مسافر ایمرجنسی پاسپورٹ پر بھجوائے گئے، ذرائع ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

بے دخل کئے گئے تمام مسافر ایمرجنسی پاسپورٹ پر بھجوائے گئے، ذرائع ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی پانچ مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد واپس آنے والے تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ بے دخل کئے گئے تمام پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر وطن واپس بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب نے 130 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب سینکڑوں پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر ملک بدرکرچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔