جمائما کی عمران خان کے منی ٹریل سے متعلق بیان کی تصدیق

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2017
لندن فلیٹ بیچ کر بنی گالہ میں گھر خریدا تھا، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

لندن فلیٹ بیچ کر بنی گالہ میں گھر خریدا تھا، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

 لندن: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ان کے منی ٹریل سے متعلق بیان کی تصدیق کردی

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی منی ٹریل سے متعلق بیان کی تصدیق کردی، جمائما نے عمران خان کے ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ یہ سچ ہے۔

واضح رہے عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے لندن فلیٹ بیچ کر بنی گالہ میں گھر خریدا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔