بچی نے پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد چلنا شروع کردیا

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2017
بچی کی چلنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پراب تک کروڑوں لوگ شئیر کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بچی کی چلنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پراب تک کروڑوں لوگ شئیر کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

برازیلیہ: برازیل میں بچی نے پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد چلنے کی کوشش شروع کردی جب کہ بچی کے چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

عام طور پر بچے پیدائش کے سال بھر بعد چلنے کی کوشش کرتے ہیں اور تقریبا ڈیرھ سال کے عرصے میں چلنے پھرنے کے قابل بھی ہوجاتے ہیں جب کہ بعض بچے غیر معمولی صلاحتیوں کے حامل ہوتے ہیں اور بہت سے کام وقت سے پہلے ہی سر انجام دیتے ہیں لیکن برازیل کے اسپتال میں نومولود بچی نے پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد چلنے کی کوشش شروع کردی جو کسی معجزہ سے کم نہیں جب کہ بچی کی اس حرکت نے سب کو حیران کردیا۔

برازیل کے اسپتال میں جب نرس نے نومولود بچی کو غسل دینے کے لیے اٹھایا تو بچی نے چلنے کی کوشش شروع کردی جس پر وہاں موجود اسپتال کے عملے کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کو اب تک کروڑوں لوگوں نے شئیر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کو نرس نے ایک ہاتھ سے پکڑا ہوا ہے اور بچی چلنے کی کوشش کررہی ہے، نرس نے بچی کو اٹھا کر پیچھے کیا لیکن بچی نے دوبارہ چلنا شروع کردیا جس پر اسپتال انتظامیہ نے دیگر لوگوں کو بلاکر ویڈیو بنائی اور واقعہ کو معجزہ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔