پی ایس او رمضان میں پٹرول سستا بیچے گا

بزنس رپورٹر  منگل 30 مئ 2017
آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اورآلٹران پریمیم مقررہ نرخوں سے کم پرفروخت کیے جائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اورآلٹران پریمیم مقررہ نرخوں سے کم پرفروخت کیے جائیں گے۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی:  پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے صارفین کیلیے آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس اور آلٹران پریمیم پٹرول کے رعایتی نرخوں کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس او نے ماہ رمضان کے دوران فیول کے خصوصی نرخوں کے اعلان کے ذریعے خود کو صارف دوست کمپنی میں ڈھالنے کے سفر میں اہم پیش رفت کی ہے، پاکستان بھر میں موجود پی ایس او فیول اسٹیشنز رمضان المبارک کے دوران متعین کردہ نرخوں سے کم پرپٹرول فروخت کرینگے۔

واضح رہے کہ یہ قدم پی ایس او کی جانب سے ابتدا سے ہی خود کو صارف دوست کمپنی میں ڈھالنے کے سفر میں اہم پیش رفت ہے جس کا آغاز صارفین کیلیے بہترین فیول کی فراہمی کے تجربے سے ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔