بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں میں تناؤ کا انکشاف

اسپورٹس ڈیسک  منگل 30 مئ 2017
اچانک بھارتی میڈیا میں انیل کمبلے کیخلاف منفی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ فوٹو: فائل

اچانک بھارتی میڈیا میں انیل کمبلے کیخلاف منفی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی ہیڈ کوچ انیل کمبلے اور کھلاڑیوں کے درمیان تناؤ کا انکشاف ہوا ہے۔

بی سی سی آئی پہلے ہی نئے کوچ کی تلاش کیلیے اشتہار جاری کرچکا جس میں کمبلے اگلی مدت کیلیے آٹومیٹک طور پر امیدوار کی حیثیت سے موجود ہوں گے، مگر بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ کھلاڑی کمبلے سے خوش نہیں ہیں۔

سابق اسپنر کی رہنمائی میں بھارت نے لگاتار 5 سیریز جیتیں اور محدود اوورز کے مقابلوں میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو شکست بھی دی۔ اگرچہ کھلاڑی ان کا بدستور احترام کرتے ہیں مگر کچھ سینئر اور جونیئرز نے شکایت کی ہے کہ وہ ڈریسنگ میںانیل کمبلے کی موجودگی سے خود کو بہتر محسوس نہیں کررہے، وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار بھی نہیں کرپاتے، اس لیے انھیں نیا کوچ درکار ہے۔

واضح رہے کہ حیران کن طور پر جب سے نئے کوچ کا اشتہار جاری ہوا ہے، اچانک بھارتی میڈیا میں انیل کمبلے کیخلاف منفی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔