لاہورہائی کورٹ کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2017
حکومت 3 بین الاقوامی ایئرپورٹس کی نجکاری چاہتی ہے، درخواستگزار کا ومقف فوٹو: فائل

حکومت 3 بین الاقوامی ایئرپورٹس کی نجکاری چاہتی ہے، درخواستگزار کا ومقف فوٹو: فائل

 لاہور: ہائی کورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری روکنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ڈاکٹر مبشرحسن کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت ملک کے 3 بین الاقوامی ایئرپورٹس کی نجکاری چاہتی ہے جو کہ غیر قانونی ہے جب کہ لاہورایئرپورٹ کی اربوں روپے کی پراپرٹی کروڑوں میں نیلام کی جارہی ہے۔

چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواست گزارکا موقف سننے کے بعد کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ کی نجکاری پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں سول ایوی ایشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔