سابق سری لنکن کپتان سنتھ جےسوریا کی فحش ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2017
ویڈیو کو خود سنتھ جے سوریا نے بدلہ لینے کی غرض سے لیک کیا ہے، سری لنکن میڈیا ۔ فوٹو : فائل

ویڈیو کو خود سنتھ جے سوریا نے بدلہ لینے کی غرض سے لیک کیا ہے، سری لنکن میڈیا ۔ فوٹو : فائل

کولمبو: سابق کپتان سری لنکن ٹیم اور مایا ناز کھلاڑی سنتھ جےسوریا کی فحش ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

سابق سری لنکن کپتان اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی سنتھ جے سوریا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں سنتھ جے سوریا اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی عمل کرتے دکھائے گئے ہیں تاہم سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو خود سنتھ جے سوریا نے بدلہ لینے کی غرض سے لیک کیا ہے جب کہ سری لنکن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب سنتھ جے سوریا کی سابقہ گرل فرینڈ ملیکہ سریسنہ جو اداکارہ ہونے ساتھ ساتھ ایک بزنس مین کی بیوی بھی ہیں، ملیکہ کا سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قیاس آرائیوں پر یقین نہ کیا جائے میں حقیقت سامنے لاؤں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔