- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
چینی کمپنی کی سندھ میں بسیں چلانے میں دلچسپی
کراچی: چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن سے منگل کو چینی کمپنی یو ٹانگ بس اینڈ چائنا آپریٹرز کے 11رکنی وفد نے ایس بی آئی آفس میں ملاقات کی اور کراچی سمیت سندھ میں انٹرسٹی بسوں اور انٹرا سٹی بسوں کو چلانے کے لیے سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چینی وفد کی قیادت کمپنی کے جنرل منیجر شی کن رو نے کی۔ چینی وفد نے بتایا کہ ان کی کمپنی سندھ کے مختلف شہروں اور کراچی میں مختلف روٹس پر بسیں چلانے کے لیے سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے کمپنی اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی لگانا چاہتی ہے۔
چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے چینی سرمایہ کاری کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بہت وسیع گنجائش موجود ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت بی آر ٹی منصوبوں اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے چینی وفد سے کہا کہ وہ اپنے منصوبے کی ترجیحات کے ساتھ مکمل تجاویز کا منصوبہ سندھ حکومت کو پیش کریں تاکہ اس سلسلے میں کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔