چیمپئنز ٹرافی میں منتخب کرکٹرز ’الٹرا ٹیک‘ بیٹس استعمال کریں گے

اے ایف پی  بدھ 31 مئ 2017
 اس سے ٹی وی ناظرین کو نہ صرف مزید بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا بلکہ یہ تفصیلات جدید کوچنگ میں بھی کام آئیں گی: فوٹو: فائل

اس سے ٹی وی ناظرین کو نہ صرف مزید بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا بلکہ یہ تفصیلات جدید کوچنگ میں بھی کام آئیں گی: فوٹو: فائل

 لندن:  چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے جیسن روئے، الیکس ہیلز اور بین اسٹوکس سمیت مختلف ٹیموں کے منتخب کرکٹرز ’الٹرا ٹیک‘ بیٹس استعمال کرینگے۔

انگلینڈ کے جیسن روئے، الیکس ہیلز اور بین اسٹوکس سمیت مختلف ٹیموں کے منتخب کرکٹرز ’الٹرا ٹیک‘ بیٹس استعمال کرینگے۔ اسکے ہینڈلز میں نصب خصوصی سینسرز معروف کمپنی انٹیل نے تیار کیے ہیں، اس کی مدد سے بیٹ کی اسپیڈ، بیک لفٹ اینگل سمیت کئی ایسی تفصیلات حاصل ہوں گی جو پہلے مہیا نہیں ہوتی تھیں، اس سے ٹی وی ناظرین کو نہ صرف مزید بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا بلکہ یہ تفصیلات جدید کوچنگ میں بھی کام آئینگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔