سابق فرانسیسی وزیر اعظم پر پاکستان کو آبدوزیں دینے کی ڈیل میں کمیشن کھانے کا الزام

اے ایف پی  بدھ 31 مئ 2017
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

پیرس: سابق فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ بیلادر (Edouard Balladur)پر پاکستان کو آبدوزوں کی فراہمی کے ایک بڑے معاہدے میں کمیشن اور کک بیکس کھانے کی فردجرم عائدکردی گئی ہے۔

فرانس کی ایک عدالت نے 88 سالہ رہنما پر اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائدکیے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جس وقت وہ وزیر اعظم تھے،بیلادر نے ہرممکن کوشش کی کہ وہ صدر بن جائیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد سابق فرانسیسی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔