- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
سنی دیول بیٹے کی حوصلہ افزائی پر مداحوں کے شکر گزار
ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بہت جلد اپنی پہلی فلم’ پل پل دل کے پاس‘ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہے ہیں سنی دیول نے سوشل میڈیا پر کرن کی حوصلہ افزائی کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول سوشل میڈیا پر زیادہ سر گرم نہیں رہتے لیکن اپنے بیٹے کی فلم کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے چند روز قبل ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں، تصویر کے ساتھ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ کرن بہت جلد اپنی پہلی فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سنی دیول کا بیٹا بھی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فیملی ممبرز ،دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیا ہے کہ ’آپ سب کا کرن کی حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ‘۔
فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ بھارتی شہر منالی میں شروع کردی گئی ہے جبکہ فلم کا ٹائٹل دھرمیندر کی کامیاب ترین فلم ’ بلیک میل‘ کے گانے’ پل پل دل کے پاس‘ سے متاثر ہوکر رکھا گیا ہے،فلم کی ہدایت کاری کے فرائض خود سنی دیول انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرن دیول کے دادا دھرمیندر کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے بھی اپنے بیٹے سنی دیول کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کیلئے فلم ’بے تاب‘ بنائی تھی جس نے سنی دیول کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا،اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سنی دیول کا بیٹا بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا پائے گا یا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔