- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سے سجنے کو تیار ہے جب کہ میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اوول لندن میں جمعرات کو مد مقابل ہوں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کے خلاف دباؤ سے آزاد ہو کرکھیلیں گے
انگلینڈ اور بنگلا دیش گزشتہ دو سال کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں رہی ہیں اور دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلا دیش نے پاکستان، جنوبی افریقہ اور بھارت کو ان کے ہوم گراﺅنڈ پر ہرایا جب کہ ورلڈ کپ 2015 میں پہلے ہی راؤنڈ میں آؤٹ ہونے والی انگلینڈ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں اور ٹیم نے دو سال کے عرصے کے دوران بڑی بڑی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاور ہٹرز کی کمی کے باوجود پاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہے
میزبان اسکواڈ میں کپتان آئن مورگن، جیسن رائے، بین سٹوکس، جوئے روٹ، الیکس ہیلز، جونی بیئر اسٹو، معین علی، مارک وڈ، عادل رشید کرس ووئکس اور لیام پلنکٹ شامل ہیں جب کہ انگلش ٹیم ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے فیورٹ ہے، دوسری جانب بنگلا دیش کے اسکواڈ میں تمیم اقبال، شکیب الحسن، محموداللہ، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، مشرفی مرتضیٰ، روبیل حسن اور مہدی حسن شامل ہیں۔ جمعے کو ایونٹ کا دوسرا مقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایجبسٹن میں ہو گا جب کہ پاکستانی ٹیم اسی گراؤنڈ میں اتوار کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔