تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا لیکن ہم اپنا کام کرتے رہیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جون 2017
صدر مملکت کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے رویئے پر وہی تاثرات ہیں جو عوام کے ہیں، نوازشریف : فوٹو : فائل

صدر مملکت کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے رویئے پر وہی تاثرات ہیں جو عوام کے ہیں، نوازشریف : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا لیکن ہم اپنا کام کرتے رہیں گے اور 5 سال بھی پورے کریں گے۔

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج اور نعرے بازی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ صدر مملکت ممنون حسین کا خطاب مثبت اور اچھا تھا لیکن اس دوران اپوزیشن کے رویئے پر وہی کہوں گا جو پوری قوم کہہ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا لیکن ہم اپنے کام کرتے رہیں گے اور جمہوریت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے بھرپور احتجاج اور نعرے بازی کی جب کہ ایوان جمشید دستی کی سیٹیوں سے گونجتا رہا۔ جمشید دستی نے سروسز چیفس کےقریب مہمانوں کی گیلری کے پاس جاکر سیٹیاں بجائیں جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سمیت تمام سروسز چیفس بھی جمشید دستی کی طرف دیکھتے رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔