سالن والے چاول کھائیں اور 900 ڈالر جیتیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2017
جاپان کے ایشی کاوا پریفیکچر کے ریستوران میں چاول اور سالن کی اس دس کلو وزنی ڈش کو صرف ایک گھنٹے میں ختم کرنا ہوگا ۔ فوٹو:  اوڈتی سینٹرل

جاپان کے ایشی کاوا پریفیکچر کے ریستوران میں چاول اور سالن کی اس دس کلو وزنی ڈش کو صرف ایک گھنٹے میں ختم کرنا ہوگا ۔ فوٹو: اوڈتی سینٹرل

ٹوکیو: دنیا کے مشہور پیٹو حضرات متوجہ ہوں اگر آپ نیچے دی گئی تصویر میں نظر آنے والی ڈش ایک گھنٹے میں ختم کر لیتے ہیں تو انعام میں آپ کو 100، 200 یا 500 نہیں پورے 900 ڈالر دیئے جائیں گے۔

شاید اس انعام کے لیے آپ کو کئی دن بھوکا رہنے پڑے کیونکہ جاپان کے ایشی کاوا پریفیکچر کے ریستوران میں چاول اور سالن کی اس 10 کلو وزنی ڈش کو صرف ایک گھنٹے میں ختم کرنا ہو گا جسے ’گولڈن کری‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر کے کئی ریستوران اور ہوٹلوں میں کھانے کے چیلنج پیش کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے جن میں تیز مرچ والے سوپ، چار پونڈ کا بن کباب اور دیگر کھانے شامل ہیں۔ اگرچہ اس چیلنج پر انعام زیادہ ہے لیکن 10 کلو چاول اور سالن کھانا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں اور وہ بھی صرف ایک گھنٹے میں۔

اسی ریستوران میں چھوٹے چھوٹے چیلنج بھی ہیں جو آپ کو 10 کلو ڈش کھانے کی قوت دیتے ہیں۔ اول دوکلو چاول آپ کو 15 منٹ میں ختم کرنے ہوں گے، اگر آپ یہ نہ کرسکیں تو 18 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد 4 کلو چاول کی ڈش 30 منٹ میں ختم کرنا ہو گی اور ہار کی صورت میں 31 ڈالر دینا ہوں گے۔ اس کے بعد اگلا مشکل مرحلہ 6 کلو چاول 30 منٹ میں ختم کرنے کا ہے، اگر آپ صرف 6 کلو چاول آدھے گھنٹے میں ختم کر لیتے ہیں تو آپ 270  ڈالر جیت سکتے ہیں یعنی چھوٹے چیلنج پر انعام کی رقم کم ہوتی جائے گی تاہم 6 کلو والی شرط ہارنے پر آپ کو ڈش کے 58 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

اس پریکٹس سے آپ خود کو 10 کلو کے بڑے چیلنج کے لیے تیار کرسکیں گے اور ہو سکتا ہے کہ 900 ڈالر بھی جیت جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔