- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
سالن والے چاول کھائیں اور 900 ڈالر جیتیں
ٹوکیو: دنیا کے مشہور پیٹو حضرات متوجہ ہوں اگر آپ نیچے دی گئی تصویر میں نظر آنے والی ڈش ایک گھنٹے میں ختم کر لیتے ہیں تو انعام میں آپ کو 100، 200 یا 500 نہیں پورے 900 ڈالر دیئے جائیں گے۔
شاید اس انعام کے لیے آپ کو کئی دن بھوکا رہنے پڑے کیونکہ جاپان کے ایشی کاوا پریفیکچر کے ریستوران میں چاول اور سالن کی اس 10 کلو وزنی ڈش کو صرف ایک گھنٹے میں ختم کرنا ہو گا جسے ’گولڈن کری‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر کے کئی ریستوران اور ہوٹلوں میں کھانے کے چیلنج پیش کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے جن میں تیز مرچ والے سوپ، چار پونڈ کا بن کباب اور دیگر کھانے شامل ہیں۔ اگرچہ اس چیلنج پر انعام زیادہ ہے لیکن 10 کلو چاول اور سالن کھانا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں اور وہ بھی صرف ایک گھنٹے میں۔
اسی ریستوران میں چھوٹے چھوٹے چیلنج بھی ہیں جو آپ کو 10 کلو ڈش کھانے کی قوت دیتے ہیں۔ اول دوکلو چاول آپ کو 15 منٹ میں ختم کرنے ہوں گے، اگر آپ یہ نہ کرسکیں تو 18 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد 4 کلو چاول کی ڈش 30 منٹ میں ختم کرنا ہو گی اور ہار کی صورت میں 31 ڈالر دینا ہوں گے۔ اس کے بعد اگلا مشکل مرحلہ 6 کلو چاول 30 منٹ میں ختم کرنے کا ہے، اگر آپ صرف 6 کلو چاول آدھے گھنٹے میں ختم کر لیتے ہیں تو آپ 270 ڈالر جیت سکتے ہیں یعنی چھوٹے چیلنج پر انعام کی رقم کم ہوتی جائے گی تاہم 6 کلو والی شرط ہارنے پر آپ کو ڈش کے 58 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
اس پریکٹس سے آپ خود کو 10 کلو کے بڑے چیلنج کے لیے تیار کرسکیں گے اور ہو سکتا ہے کہ 900 ڈالر بھی جیت جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔