سوناکشی نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جون 2017
سوناکشی نے سلمان خان کے کہنے پر پورے 30 کلو وزن کم کیا۔ فوٹو : فائل

سوناکشی نے سلمان خان کے کہنے پر پورے 30 کلو وزن کم کیا۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کا جسمانی ساخت  فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے بالکل مختلف تھی اور وہ کافی موٹی تھیں تاہم سوناکشی نے اپنا وزن کیسے کم کیا آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔

سوناکشی سنہا جنہوں نے سلمان خان کی فلم دبنگ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے لیکن اگر دیکھا جائے تو اداکارہ کی جسمانی ساخت فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بالکل مختلف تھی اور سوناکشی کافی موٹی تھیں، پھر سلمان خان نے مشورہ دیا کہ وہ تیراکی اور یوگا ذیادہ سے ذیادہ کریں تاکہ ان کا وزن کم ہوسکے۔

سلمان خان کے مشورے پر عمل کرنے کے بعد سوناکشی کی شخصیت ہی بدل گئی اور انہوں نے پورے 30 کلو وزن کم کیا اور آج بھی اداکارہ اپنی فٹنس کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتیں لیکن سلمان کی ہدایت پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ادکارہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے  اورکیا کیا  یہ انہوں نے اسنٹاگرام پر شئیر کی گئی ویڈیو میں بتادیا ہے۔

سوناکشی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر کے بل ٹانگیں لمبی کرکے مشق کرنے میں مصروف ہیں، سوناکشی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ شروع میں اپنے پاؤں زمین پر نہیں لگاسکتی تھی  تاہم کئی مہینوں کی محنت کے بعد بالآخر میں کامیاب ہوگئی ہوں اور مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ شاید میں نے کچھ فتح کرلیا ہے، پوسٹ میں سوناکشی کاکہنا ہے کہ میں اب بھی فٹنس پر کام کررہی ہوں اور بہت جلد اس میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی لہذا اب اگر کوئی سوناکشی کی طرح وزن کم کرنا چاہے تو اداکارہ کے فٹنس ٹریننگ کو فالو ضرور کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔