- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
سوناکشی نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
ممبئی: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کا جسمانی ساخت فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے بالکل مختلف تھی اور وہ کافی موٹی تھیں تاہم سوناکشی نے اپنا وزن کیسے کم کیا آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔
سوناکشی سنہا جنہوں نے سلمان خان کی فلم دبنگ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے لیکن اگر دیکھا جائے تو اداکارہ کی جسمانی ساخت فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بالکل مختلف تھی اور سوناکشی کافی موٹی تھیں، پھر سلمان خان نے مشورہ دیا کہ وہ تیراکی اور یوگا ذیادہ سے ذیادہ کریں تاکہ ان کا وزن کم ہوسکے۔
سلمان خان کے مشورے پر عمل کرنے کے بعد سوناکشی کی شخصیت ہی بدل گئی اور انہوں نے پورے 30 کلو وزن کم کیا اور آج بھی اداکارہ اپنی فٹنس کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتیں لیکن سلمان کی ہدایت پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ادکارہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے اورکیا کیا یہ انہوں نے اسنٹاگرام پر شئیر کی گئی ویڈیو میں بتادیا ہے۔
سوناکشی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر کے بل ٹانگیں لمبی کرکے مشق کرنے میں مصروف ہیں، سوناکشی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ شروع میں اپنے پاؤں زمین پر نہیں لگاسکتی تھی تاہم کئی مہینوں کی محنت کے بعد بالآخر میں کامیاب ہوگئی ہوں اور مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ شاید میں نے کچھ فتح کرلیا ہے، پوسٹ میں سوناکشی کاکہنا ہے کہ میں اب بھی فٹنس پر کام کررہی ہوں اور بہت جلد اس میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی لہذا اب اگر کوئی سوناکشی کی طرح وزن کم کرنا چاہے تو اداکارہ کے فٹنس ٹریننگ کو فالو ضرور کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔