زرمبادلہ کے ذخائر میں 76 کروڑ ڈالر کا اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 2 جون 2017
21.77ارب ڈالرہوگئے،سرکاری ذخائرایک ہفتے میں 70.93کروڑڈالربڑھ گئے۔ فوٹو: فائل

21.77ارب ڈالرہوگئے،سرکاری ذخائرایک ہفتے میں 70.93کروڑڈالربڑھ گئے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 76 کروڑ ڈالرسے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 77 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق26مئی کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر 70 کروڑ 93 لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب92 کروڑ 19 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اضافے سے 4ارب 84 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔