مزاح کے بادشاہ ننھا کی آج 31ویں برسی منائی جارہی ہے

شوبز رپورٹر  جمعـء 2 جون 2017
 کیرئیر کے عروج پر اچانک انھوں نے خود کشی کرکے سب کو غمگین چھوڑدیا۔ فوٹو: فائل

 کیرئیر کے عروج پر اچانک انھوں نے خود کشی کرکے سب کو غمگین چھوڑدیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان فلم انڈسٹری پراپنی عمدہ مزاحیہ اداکاری سے راج کرنے والے فنکار رفیع خاورالمعروف ننھا مرحوم کی آج 31ویں برسی منائی جارہی ہے۔

ننھا کو پی ٹی وی کے ڈرامے’’الف نون‘‘ سے بے پناہ شہرت ملی تھی جب کہ فلموں میں بھی انھوں نے بہت جلد اپنی پرفارمنس کی بنیاد پرجگہ بنائی۔ انھوں نے 1966میں ریلیز ہونے والی فلم ’’وطن کے سپاہی ‘‘میں ایک مختصر کردار سے فلمی کیرئرکا آغازکیا تھا۔

ننھا نے جہاں فلموں میں بہت سے انمول کردارنبھائے، وہیں علی اعجاز کے ساتھ ان کی جوڑی کوبہت سراہا گیا۔ ننھا مرحوم اپنے کیرئیر کے عروج پرتھے کہ اچانک ان کی خود کشی کرنے کی خبرآئی جودنیا بھرمیں ان کے چاہنے والوں کورنج وغم سے نڈھال کرگئی۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار حسن عسکری، الطاف حسین ، اقبال کشمیری، ناصرادیب، جاوید رضا اور پرویز کلیم سمیت بہت سے افراد نے ننھا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔