کشمیریوں کے دل و دماغ جیتنے کیلیے گفتگو ضروری ہے، مانی شنکر

نیٹ نیوز  جمعـء 2 جون 2017
مانی شنکر حال ہی میں ایک وفد کے ساتھ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کر کے دہلی واپس آئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

مانی شنکر حال ہی میں ایک وفد کے ساتھ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کر کے دہلی واپس آئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

نئی دہلی:  انڈیا میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر مانی شنکر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دل و دماغ جیتنے کے لیے بات چیت ضروری ہے، کشمیری رہنما آزادی چاہتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کرتے کہ ان کے لیے ‘آزادی’ کا مطلب کیا ہے۔

کانگریسی رہنما مانی شنکر حال ہی میں ایک وفد کے ساتھ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کر کے دہلی واپس آئے ہیں۔ اپنے اس دورے میں انھوں نے حریت کانفرنس سمیت مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔ جمعرات کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیر میں شورش کو کچلنے کے لیے فوج بھیجی جا سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔