جے آئی ٹی کی کوئی بات باہر نہیں کی، ترجمان شریف خاندان

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 2 جون 2017
چند چینلز پر چلنے والے مبینہ سوال وجواب فرضی اوربے بنیاد ہیں، ترجمان شریف خاندان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

چند چینلز پر چلنے والے مبینہ سوال وجواب فرضی اوربے بنیاد ہیں، ترجمان شریف خاندان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

 اسلام آباد:  شریف خاندان کے ترجمان نے کہاہے کہ میڈیا پرچلنے والے جے آئی ٹی کے حسین نوازسے مبینہ سوال وجواب بے بنیاد ہیں۔

شریف خاندان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں یہ کون سے ذرائع سے میڈیا پر چلے، جے آئی ٹی کے ساتھ ہونے والی کوئی بات باہرنہیں کی، تفتیش کی رازداری کا تقدس ہمیشہ ملحوظ خاطررکھا اور رکھیں گے، چند چینلز پر چلنے والے مبینہ سوال وجواب فرضی اوربے بنیاد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔