زائد کرایے کے لالچ میں مشتبہ افراد کو گھر نہ دیا جائے، پاک فوج کا پیغام

اے پی پی  جمعـء 2 جون 2017
ہر پاکستانی ردالسفاد کا سپاہی ہے،آیے مل کر پاکستان کو محفوظ بنائیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

ہر پاکستانی ردالسفاد کا سپاہی ہے،آیے مل کر پاکستان کو محفوظ بنائیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مشتبہ افراد کو گھر کرایے پر نہ دینے کے لیے عوامی آگاہی پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ زائد کرایے کے لالچ میں مشتبہ افراد کو گھر کرایے دینے سے گریزکیا جائے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ویڈیو آگاہی پیغام میں دیکھایا گیا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد ایک گھر، جس پر ’’گھر کرایے کے لیے خالی ہے‘‘ کا کتبہ لگا ہوا تھا، پر دستک دیکر مالک کو بلاتے ہیں اور ان سے پوچھتے ہیں کہ گھر کا کرایہ کتنا ہے اور کیا شرائط ہیں جس پر مالک مکان نے بتایا کہ 25 ہزار روپے ماہانہ ‘ دو ماہ کا ایڈوانس بطور سیکیورٹی اور پولیس تصدیق لازمی ہے، جس پر آنے والے افراد نے ایک سال کا ایڈوانس کرایہ مالک کے ہاتھ میں رکھتے ہوئے کہا کہ پولیس تصدیق کو چھوڑیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آرنے شہریوں کو اس پیغام میں تنبیہ کی کہ یہ دیکھ کر خوش نہ ہوں کہ کتنا پیسہ آیا ‘ ذرا سوچیں کہ اتنی بھاری رقوم کون کہاں سے لایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔