کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جون 2017
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں سورج آج بھی آگ برساتا رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیاگیا جب کہ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا  جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز گرمی کا پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔