خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے، مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جون 2017
حسن اور حسین نواز نے جمہوریت کی خاطر آمر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مریم نواز. فوٹو: فائل

حسن اور حسین نواز نے جمہوریت کی خاطر آمر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مریم نواز. فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب کروانے کے لیے نواز شریف جیسا دل چاہیے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز اس انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور میں کڑے احتساب میں سرخرو ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار میں جرات ہے تو مریم نواز کی ٹویٹس بند کرائیں، اعتزاز احسن

انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں، لیکن احتساب کے لیے پیش ہونے کے لیئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہیئے‘.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے تاہم انہوں نے جمہوریت کی خاطر ایک آمر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں ضرور برداشت کیں۔

واضح رہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

وزیراعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز پہلی مرتبہ آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جب کہ بڑے بیٹے حسین نواز تفتیش کے لیے کل چوتھی بار پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما کو ’’ردی کا ٹکڑا’‘ قرار دینے پر عالمی صحافیوں کی مریم نواز پر شدید تنقید

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔