اپوزیشن کے ہنگامے میں پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جون 2017
وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر اپوزیشن جماعتوں نے شور شرابہ شروع کر دیا اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر اپوزیشن جماعتوں نے شور شرابہ شروع کر دیا اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: اپوزیشن جماعتوں کے شور شرابے میں پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت جاری بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشہ کی جانب سے 19 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے تاہم ایوان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد پر اپوزیشن جماعتوں نے شور شرابہ شروع کر دیا اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔