سری لنکا کا سیلاب زدگان کی مدد پر پاک بحریہ کی کوششوں کو خراج تحسین

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جون 2017
پاک بحریہ نے لوگوں کی بڑی تعداد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔ فوٹو: پاک نیوی

پاک بحریہ نے لوگوں کی بڑی تعداد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔ فوٹو: پاک نیوی

سری لنکا کی سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں سر انجام دینے پر پاک بحریہ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ نے سری لنکن آرمی، نیوی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سری لنکا میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کیے جس کے تحت دور دراز علاقوں میں پھنسے لوگوں کی بڑی تعداد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور متاثرین کو طبی امداد، صاف پانی، اشیا خوردونوش اور دوائیں فراہم کی گئیں۔

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار سری لنکا میں کامیاب امدادی سرگرمیوں کی تکمیل اور سیلاب زدہ علاقوں میں حالا ت معمول پر آنے کے بعد کولمبو سے واپس روانہ ہو گیا ہے جب کہ سری لنکا کی سیاسی اور عسکری قیادت نے ضرورت کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کی مدد کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کا اعتراف کیا اور اسے بھر پور سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔