باکسرعامر خان کا کینسر میں مبتلا بچے کا علاج کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2017
پاکپتن کے 7 سالہ بچے کے علاج کے اخراجات ہماری   کا فاؤنڈیشن برداشت کرے گی، عامر خان۔ فوٹو: فائل

پاکپتن کے 7 سالہ بچے کے علاج کے اخراجات ہماری کا فاؤنڈیشن برداشت کرے گی، عامر خان۔ فوٹو: فائل

 لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اس 7 سالہ بچے کا علاج کرائیں گے جس کے چہرے پر کینسر کے باعث پھوڑا خوفناک حد تک بڑا ہوچکا ہے۔

سات سالہ علی حسن پاکستان کے علاقے پاک پتن کا رہائشی ہے اور اس کے والدین غربت کے ہاتھوں اس کا علاج کرانے سے قاصر ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ میں چند روز قبل اس بچے کی تصاویر اور خبر شائع ہونے کے بعد عامر خان نے اپنے ایک نمائندے کو فوری طور پر پاک پتن بھیجا جس نے بچے کو اسپتال میں داخل کرایا  اور اسے عامر خان کی جانب سے کچھ تحفے بھی دیئے۔

عامر خان نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بچے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے پاس عامر خان فاؤنڈیشن کے تحفے رکھے ہیں جب کہ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی  فاؤنڈیشن بچے کی سرجری کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔