- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
فلم انڈسٹری کی باگ ڈور نوجوان نسل نے سنبھال لی، تعاون کیا جائے، سائرہ
لاہور: معروف اداکارہ وماڈل سائرہ شہروز نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن اس سفر میں سب سے ضروری دوسرے ممالک کا ساتھ ہے، جو ’ کوپروڈکشن ‘ کے فروغ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے موجودہ دورکی اہم ضروت ہے۔
سائرہ شہروز نے کہا کہ فلم بنانا آسان کام نہیں کیونکہ پروڈیوسر کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کی کہانی سے لے ریلیزنگ تک بہت سے مراحل ہے جن کوطے کیے بغیر شائقین فلم تک اپنی پراڈکٹ کو نہیں پہنچایا جاسکتا۔ یہ کوئی آسان ٹاسک نہیں ہے اوردوسری جانب پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ ایک طرح سے دوبارہ اسٹینڈ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز نے فلم انڈسٹری کی کمانڈ سنبھالی ہے اورکہا جائے تویہ غلط نہ ہوگا کہ اب نوجوانوں کا دور ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کوصرف اورصرف نوجوان نسل ہی ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے اسی لیے تونوجوانوں کی سپورٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر حکومت کوشش کرے تو کو پروڈکشن کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہترہوسکتے ہیں اور اس کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری کوبہت سپورٹ مل سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوپروڈکشن عروج پرہے اور اس سلسلہ میں نوجوان فلم میکرز اہم کردارادا کررہے ہیں۔
سائرہ شہروز نے کہا کہ اس وقت ہمیں بھی غیرملکی فلم کمپنیوں اور فنکاروں کے ساتھ مل کرفلمیں پروڈیوس کرنی چاہئیں۔ اگریہ سلسلہ زور پکڑ گیا تو پاکستان فلم انڈسٹری اس مقام پرپہنچ جائے گی، جس کے لیے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں۔ بلا شبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی توکوئی کمی نہیں ہے لیکن درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے ہمیں حکومت کی سپورٹ چاہیے۔
علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں سائرہ شہروز نے کہا کہ ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہوں، جہاں تک بات شہروز کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی ہے تواچھا اسکرپٹ ہوا توہم دونوں ضرور کام کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔