پریانکا سے پہلی ملاقات میں ہی محبت ہو گئی، ڈیوائن جانسن

اے پی پی  ہفتہ 3 جون 2017
پریانکا کے کام کرنے کی صلاحیتوں سے متاثر ہوا ہوں، ہالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو : فائل

پریانکا کے کام کرنے کی صلاحیتوں سے متاثر ہوا ہوں، ہالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو : فائل

 ممبئی:  ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے کہا ہے کہ انھیں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ پہلی ملاقات میں ہی محبت ہو گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انھوں نے کہا کہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’’بے واچ‘‘ میں منفی کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا، وہ ایک اچھی ولن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں ولن کا کردار حقیقت میں مرد اداکار کے لیے لکھا گیا لیکن پھر یہ کردار اداکارہ کو دے دیا گیا جسے پریانکا نے ادا کیا ہے اور یہ اچھی تبدیلی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ پریانکا کے کام کرنے کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔