ویرات کوہلی کو انیل کمبلے شروع سے ہی پسند نہیں تھے، شیرک کا انکشاف

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2017
انیل کمبلے کو ایک برس کا معاہدہ دینے کا مقصد ہی یہی تھا کہ دونوں کے درمیان تال میل بن سکے، شیرک۔
 فوٹو : فائل

انیل کمبلے کو ایک برس کا معاہدہ دینے کا مقصد ہی یہی تھا کہ دونوں کے درمیان تال میل بن سکے، شیرک۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی:  بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری اجے شیرک نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے انیل کمبلے کے تقرر پر بھی سوال اٹھایا تھا۔

اجے شیرک نے بتایا کہ ویرات کوہلی شروع ہی سے انیل کمبلے کو ہیڈ کوچ بنانے کے مخالف تھے تاہم انھوں نے کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی ( سی اے سی ) کی تجویز کو قبول کرلیا تھا، لیکن انیل کمبلے کو صرف ایک برس کے لیے ہیڈ کوچ کا معاہدہ دیاگیا تھا، شیرک گذشتہ برس کوچ کے انتخابی عمل کا بھی حصہ رہے تھے۔

شیرک نے مزید بتایا کہ ابتدا میں بھی دونوں سے ہمارے سابق صدر انوراگ ٹھاکر نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا، جس کے بعد انھوں نے کرکٹ کمیٹی کی تجویز پر انیل کمبلے کو ہی کوچ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم انیل کمبلے کو ایک برس کا معاہدہ دینے کا مقصد ہی یہی تھا کہ دونوں کے درمیان تال میل بن سکے ورنہ بصورت دیگر دیگر آپشنز بھی موجود ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔