- ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا
- شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
- حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر
- امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- کراچی سے لاہور جانے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ختم کرنے درخواست مسترد
- کراچی سے حیدآباد جانے والی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 7 افراد لاپتہ
- تیزگام میں مجرے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس
- بلوچستان میں سیلاب سے یکم جون تا 16اگست جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی
- حکمرانوں نے نوٹ بینک کے لئے ووٹ بینک قربان کردیا، شیخ رشید
- مینوفیکچررز پر اسپیشل انکم ٹیکس عائد کرنے پر غور
- سی پیک، اگلے مرحلے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی‘ وزیراعظم
- وزیراعظم نے چین کی رضا مندی سے سی پیک اتھارٹی تحلیل کرنے کی منظوری دیدی
- الیکشن کمیشن کے کاغذوں میں عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان سے میچ بھارت کے اعصاب پر سوار
- بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی
- محمد حسنین کا معاملہ، آئی سی سی کی خاموشی پرشور مچنے لگا
- پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- پی ایس ایل 2025؛ شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم
- ٹیسٹ کرکٹ پاکستان کے دل سے اُترنے لگی
- کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، سڑکوں پر پانی جمع
پی آئی اے کارگو سروس کی نجکاری کا اصولی فیصلہ

1999میںموٹر ٹرانسپورٹ اورضیا دور میں اسٹاف کینٹین وربلڈنگ ورکس کی نجکاری ہوئی۔ فوٹو: فائل
کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی دینے والی اپنی کارگوسروس کونجی شعبے (آؤٹ سورس) کے حوالے کرنے کااصولی فیصلہ کرلیاہے اوراس سلسلے میں باقاعدہ طورپر دستاویزات کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی دینے والی اپنی کارگوسروس کونجی شعبے (آؤٹ سورس) کے حوالے کرنے کے اصولی فیصلے پر پی آئی اے انتظامیہ کوادارے کے اندربعض اعلیٰ افسران کی جانب سے شدید مزاحمت اور مخالفت کا بھی سامنا ہے اور سمری تیارنہ کرنے اوراس پر دستخط نہ کرنے کے سبب انتظامیہ نے حال ہی میں 2 افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کردیاہے جس کے بعداب امکان ہے کہ پی آئی اے ایک بارپھرانتظامی طور پربحران کاشکارہونے جارہی ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے کارگوسروسزکونجی شعبے کے حوالے کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس شعبے کوخود مختار (پرافٹ سینٹر) بنایا جارہا ہے تاکہ شعبہ کارگومستقبل میں اپنے انتظامی فیصلے اورکاروباری حکمت عملی خود طے کرے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کسی بھی افسر کو معطل نہیں کیا گیا بلکہ جنرل منیجر کارگو کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو معلوم ہوا ہے کہ کارگوکو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی مخالفت کرنے والے 2 کمرشل آفیسران کو ان کے عہدوں سے ہٹادیاگیا ہے اورپی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر طاہر نیاز نے سمیع بیگ کو طلب کیا اور ہدایت دی کہ وہ جنرل مینجرکارگوکا چارچ سنھال لیں، پی آئی اے انتظامیہ نے اس سے قبل جنرل منیجر کارگو نعمان منیراور ان کے ساتھی ڈپٹی جنرل منیجرکوکارگوکے عہدے سے ہٹادیا، شعبہ کارگوکے ذریعے اندرون وبیرون ملک سالانہ اربوں روپے کی ترسیل کی جاتی ہے۔ کسی بھی ایئرلائن کے لیے شعبہ کارگوانتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس سے ایئرلائن منافع بخش بنتی ہے لیکن حکومت نے پی آئی اے کے شعبہ کارگوکوخاموشی سے نجی شعبے میں دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا جس سے ملازمین بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کارگوسروسزکونجی شعبے کے حوالے کرنے کیلیے رائل ایئرپورٹ سروس کے حکام نے پی آئی اے کارگوکا تفصیلی دورہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ1999میں نواز شریف دور میں موٹر ٹرانسپورٹ کو نجی شعبے کے حوالے کردیا گیا تھا جبکہ ضیا الحق کے دور میں تمام اسٹاف کینٹین اور بلڈنگ اینڈ ورکس کو بھی نجی شعبے کو دیدیاگیا۔ پی آئی اے میں 4سال قبل شعبہ تعلقات عامہ کوبھی نجی شعبے میں دیاگیا تھا تاہم ناکامی کے بعد شعبہ تعلقات عامہ کودوبارہ پی آئی اے کے ماتحت کردیاگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔