پاکپتن میں باپ نے 3 بیٹیوں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2017
پولیس نے باپ کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے باپ کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاک پتن: نواحی گاؤں ای بی 83 میں باپ نے غربت سے تنگ آکراپنی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن کے گاؤں ای بی 83 میں غربت سے تنگ آکر باپ نے تین بیٹیوں کا گلا دبا کے قتل کردیا۔ مقتولین میں 11 سالہ زینب، 6 سالہ زنیرا اور3 سالہ مریم شامل ہے۔ پولیس نے باپ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ لاشوں کوکاغذی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ابتدائی بیان میں قاتل باپ کا کہنا ہے کہ گھرمیں غربت سے پریشان آگیا تھا اور نہ ہی کوئی کاروبار تھا جس کے باعث تینوں بیٹیوں کو گلا دبا کرقتل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔