بالی ووڈ اداکاروں کی ایسی عادتیں جو آپ کو حیرت زدہ کردیں گی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2017
امیتابھ کو ہاتھ میں دو گھڑیاں پہننے کی عادت ہے جب کہ عامر خان کو نہانا سخت ناپسند ہے۔ فائل: فوٹو

امیتابھ کو ہاتھ میں دو گھڑیاں پہننے کی عادت ہے جب کہ عامر خان کو نہانا سخت ناپسند ہے۔ فائل: فوٹو

ممبئی: فلموں میں خوبصورت، اسٹائلش اور منفرد نظر آنے والے اداکار اصل زندگی میں بالکل عام انسانوں کی طرح ہوتے ہیں، ان سپر اسٹارز کی چند عادات بہت ہی عجیب ہوتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔

قارئین کی دلچسپی کے لئے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے بڑے ناموں کی چند عجیب و غریب عادات کا تذکرہ کیا جا رہا ہے جو آپ کو حیرت میں مبتلا کر دیں گی۔

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی عجیب عادت کے بارے میں جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے، شاہ رخ خان ہر وقت جوتے پہننے کی عادت میں مبتلا ہیں، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی عادت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دن میں صرف ایک بار سونے کے وقت جوتے اتارتے ہیں اور کبھی کبھی تو وہ جوتے پہن کر ہی سو جاتے ہیں۔

عامر خان

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کو نہانا سخت ناپسند ہے۔

امیتابھ بچن

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنے ہاتھ میں ایک ساتھ دو گھڑیاں باندھتے ہیں، اپنی اس عجیب عادت کے بارے میں بگ بی نے بتایا کہ جب ابھیشیک بچن پڑھائی کی غرض سے بیرون ملک مقیم تھے اس وقت ٹائم کا حساب رکھنے کیلئے وہ دو گھڑیاں باندھتے تھے۔

سیف علی خان

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان دن کا زیادہ حصہ اپنے باتھ روم میں کتابیں پڑھتے ہوئے گزارتے ہیں، ان کے باتھ روم میں پرسنل لائبریری اور ٹیلی فون کی سہولت بھی موجود ہے۔

کرینہ کپور خان

بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان ناخن چبانے کی عادت میں مبتلا ہیں، مختلف انٹرویوز اور پریس کانفرنس کے دوران انہیں ناخن چباتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سنی لیونی

سنی لیونی کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن اداکارہ بار بار ہاتھ دھونے کی عجیب عادت میں مبتلا ہیں، ان کا اپنی اس عادت کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ 15 منٹ بھی ہاتھ دھوئے بنا نہیں رہ سکتیں جب کہ اداکارہ شوٹنگ کے دوران بھی بار بار اپنے ہاتھ اور پیروں کو دھوتی رہتی ہیں۔

شاہد کپور

اداکاری اور ڈانس میں مہارت رکھنے والے بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور بے تحاشہ کافی پینے کی عادت میں مبتلا ہیں، وہ ایک دن میں کم از کم 10 کپ کافی پی جاتے ہیں۔

پریتی زنٹا

ڈمپل گرل پریتی زنٹا بے تحاشہ صفائی کی عادت میں مبتلا ہیں، یہاں تک کہ وہ ہوٹل میں قیام سے قبل اس بات کی تسلی کرتی ہیں کہ ہوٹل کا باتھ روم صاف ہے یا نہیں۔

 

ودیا بالن

نامور اداکارہ ودیا بالن کو موبائل فون اپنے پاس رکھنا پسند نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کئی کئی دن تک اپنا موبائل چیک کرنا بھول جاتی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔