چین میں بغیر پٹری کے چلنے والی منفرد ٹرین

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2017
آزمائشی طور پر چلائی جانے والی فلکال ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز 2018 میں ہوگا - فوٹو: فائل

آزمائشی طور پر چلائی جانے والی فلکال ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز 2018 میں ہوگا - فوٹو: فائل

چین نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے پٹری کے بغیرسڑک پرچلنے والی ٹرین بھی تیارکرلی۔

چین نے ایک اورشاہکارکارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹرین کو بھی سڑک پر لے آیا اور ٹرین اب پٹری کے بجائےسڑک پرچلےگی جو سڑک پر لگے سنسرکے ذریعے کنٹرول کی جائے گی جب کہ اس سلسلے میں چین کے وسطی صوبے ہنان میں جدید سوفٹ لمبی ٹرین کے لئے سنسرٹریک تیارکرلیا گیا ہے۔

ٹرین کے پہیوں میں الیکٹرک سنسر ٹیکلنالوجی کا استعمال  کیا گیا ہےجو ٹرین کو ٹریک پررکھتی ہے اور ٹرین بس کی طرح پہیوں کی مدد سے سڑک پر چلے گی جسے سیکڑوں سنسر کنٹرول کریں گے، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی اس ٹرین میں 307 مسافر سفر کرسکیں گے۔

چینی ریلویزکی یہ جدید تخلیق ایندھن کے بجائے بجلی کی مدد سے چلے گی جس سے آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی، آزمائشی طور پر چلائی جانے والی فلکال ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز 2018 میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔