کیمرون میں 2 خواتین کے خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک

اے پی پی  اتوار 4 جون 2017
اس طرح کے پرتشدد حملوں میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام ملوث ہوتی ہے، گورنر۔ فوٹو: نیٹ

اس طرح کے پرتشدد حملوں میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام ملوث ہوتی ہے، گورنر۔ فوٹو: نیٹ

یوآندے: افریقی ملک کیمرون میں 2 خواتین کے خودکش حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

گورنر نے بتایا کہ خودکش خواتین نے 2ایسے کیمپوں کو نشانہ بنایاجہاں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے متاثرہ بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے، یہ حملے در اصل 2 خواتین خود کش بمباروں نے کیے۔ حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ شمالی کیمرون میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسے پر تشدد حملے بڑھ گئے ہیں، عام طور پر ایسے حملوں میں نائجیریا میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث پائی جاتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔