پاکستان میں اشیائے ضروریہ بھارت و بنگلادیش سے سستی ہونے کا دعویٰ

اے پی پی  اتوار 4 جون 2017
گندم، آٹا، پٹرول، ڈیزل، مرغی، باسمتی چاول، انڈے، چینی اور بیف کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں،ذرائع پاکستان بیوروشماریات۔ فوٹو: فائل

گندم، آٹا، پٹرول، ڈیزل، مرغی، باسمتی چاول، انڈے، چینی اور بیف کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں،ذرائع پاکستان بیوروشماریات۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان بیورو شماریات کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بنیادی اشیا ضروریہ کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہیں۔

پاکستان بیورو شماریات کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں گندم 35 روپے، بھارت میں 57 جبکہ بنگلہ دیش میں 42 روپے فی کلوگرام ہے، پٹرول پاکستان میں 74، بھارت 120 اور بنگلہ دیش میں 117روپے فی لیٹر ہے، گندم کا آٹا پاکستان میں 39، بھارت میں 73 جبکہ بنگلہ دیش میں 53روپے فی کلوگرام ہے۔

علاوہ ازیں چکن کی قیمت 163 روپے فی کلوگرام جبکہ بھارت میں 325 اور بنگلہ دیش میں 188 روپے فی کلوگرام ہے، ڈیزل پاکستان میں فی لیٹر83، بھارت102 اور بنگلہ دیش میں 85 روپے کلوگرام ہے، باسمتی چاول پاکستان میں 85 روپے، بھارت 98 جبکہ بنگلہ دیش میں 217 روپے فی کلوگرام ہے، انڈے پاکستان میں 86، بھارت98 جبکہ بنگلہ دیش میں 138 روپے، چینی پاکستان میں 66، بھارت 73 اور بنگلہ دیش میں 96 روپے فی کلوگرام ہے، بیف پاکستان میں 352، بھارت 358 اوربنگلہ دیش میں 458 روپے فی کلوگرام ہے، تازہ دودھ پاکستان میں 99، بھارت میں 81 اوربنگلہ دیش میں 145 روپے فی لیٹر ہے، اسی طرح ویجیٹیبل گھی پاکستان میں 151 اور بھارت میں 154  روپے فی کلوگرام ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔