ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ دو روز میں شدید گرمی پڑنے کا امکان

ویب ڈیسک  اتوار 4 جون 2017
کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ؛فائل فوٹو

کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ؛فائل فوٹو

کراچی: ملک کے بیشترعلاقوں میں سورج آج بھی سوا نیزے پرہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ،حیدر آباداور زیریں سندھ  سمیت ملک بھرمیں آج بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ  اوراس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم آج بھی گرم اورمرطوب رہے گا اور دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، آج شہرکراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آج 3 بجے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نور پور تھل میں 52،  بھکر میں 50، ڈیرہ غازی خان میں 49 ، دادو اور سرگودھا میں 48، پشاور، ساہیوال، جھنگ اورفیصل آباد میں 46، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 45، نوابشاہ اورلاڑکانہ میں 44، تیمرگرہ میں 43، حیدرآباد، مٹھی اور سوات میں 41، بدین  اور چترال میں 39 ، سکھر ، گوادرمیں 34، کالام میں 32 اور کراچی میں 37 ڈگری  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔