بھارت نے تیج بہادرکی وڈیو کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا

آئی این پی  پير 5 جون 2017
بھوکے فوجی کی وڈیوچلانے والی زیادہ ترویب سائٹ پاکستان کی تھیں، بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

بھوکے فوجی کی وڈیوچلانے والی زیادہ ترویب سائٹ پاکستان کی تھیں، بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت نے دال روٹی کی دہائی دینے والے فوجی تیج بہادر کا ملبہ بھی پاکستان کے سر ڈال دیا، بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ تیج بہادر کی وڈیو چلانے والی 24 میں سے 21 ویب سائٹ پاکستان سے چلائی جارہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیج بہادر کی وڈیو نے بھارتی فوجیوں کو ملنے والے کھانے کا پول کیا کھولا، بھارتی بوکھلا گئے، تیج بہادر کی وڈیو وائرل ہونے کا الزام بھی پاکستانی ویب سائٹوں پر ڈال دیا۔ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ بھی کہنے پر مجبور ہوگئے کہ فوجی فیس بک اور واٹس ایپ پر وڈیو شیئر نہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔