آف لوڈنگ معاملے پر شیخ رشید کا معافی مانگنے تک امریکی سفارتکاروں سے ملاقات سے انکار

آئی این پی  پير 5 جون 2017
جب تک آپ مجھے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر معافی نہیں مانگیں گے میں آپ سے ملاقات نہیں کر سکتا، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

جب تک آپ مجھے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر معافی نہیں مانگیں گے میں آپ سے ملاقات نہیں کر سکتا، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے معافی مانگنے تک امریکی سفارتکاروں سے ملاقات سے انکار کر دیا۔

شیخ رشید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری ایک تقریب میں امریکی سفارتکاروں سے ہیلو ہیلو ہوئی جہاں مجھے ان کی خواہش نظر آئی ہے کہ وہ مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں مگر میں نے ان پر واضح کر دیا کہ جب تک آپ مجھے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر معافی نہیں مانگیں گے میں آپ سے ملاقات نہیں کر سکتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔