رواں مالی سال آٹو سیکٹر کی پیداوار میں اضافہ

اے پی پی  پير 5 جون 2017
ملک میں 1لاکھ 43 ہزارکاریں، 38ہزار ٹریکٹرز، 893بسیں، 812 جیپیں تیار کی گئیں۔ فوٹو: فائل

ملک میں 1لاکھ 43 ہزارکاریں، 38ہزار ٹریکٹرز، 893بسیں، 812 جیپیں تیار کی گئیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک میں رواں مالی سال کے دوران اب تک 1لاکھ43 ہزار317 کاریں، 37 ہزار938 ٹریکٹرز اور893 بسیں مقامی طور پر تیار کی گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں کاریں تیار کرنے کی استعداد 2 لاکھ 40 ہزار سالانہ ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 1لاکھ43 ہزار317 کاریں تیار کی گئیں، گزشتہ مالی سال کے دوران 1لاکھ37 ہزار67 کاریں تیار کی گئی تھیں، اسی طرح رواں مالی سال اب تک ملک میں 812 جیپیں، 5 ہزار489 ٹرک،37 ہزار938 ٹریکٹر، 12 لاکھ 9 ہزار504 موٹرسائیکل و رکشہ اور دیگر 2 یا 3وہیلرموٹر سائیکل یا گاڑیاں بنائی گئیں، اسی طرح 18 ہزار637 ایل سی ویز کی پیداوار ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کاروں، جیپوں، بسوں، ٹرکوں، ٹریکٹرز اور 2 یا 3 وہیلرز کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔