- کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے، چیف جسٹس
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ
راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے بھارتی فائرنگ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا معاملہ اٹھایا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ پاکستان آرمی کے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے معاملات اٹھائے۔ میجر جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور یہ جواب اپنی مرضی اور وقت کے مطابق دیں گے۔
ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ یکم جون کو بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری شہید ہوئے۔ پاک فوج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر امن اور استحکام کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔ میجر جنرل ساحر شمشاد نے بھارت کی جانب سے عام شہریوں کو شہید کرنے اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والوں کو در انداز قرار دینے کو انتہائی غیر پیشہ وارانہ حرکت قرار دیا۔
اس موقع پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر دراندازی کا الزام لگایا گیا، جس کے جواب میں میجر جنرل ساحر شمشاد نے بھارت سے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔