زخمی وہاب ریاض کے متبادل کیلئے محمد عباس مضبوط امیدوار

اسپورٹس ڈیسک  پير 5 جون 2017
محمد عباس چیمپئنز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں لگائے گئے کیمپ میں شریک تھے۔ فوٹو: فائل

محمد عباس چیمپئنز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں لگائے گئے کیمپ میں شریک تھے۔ فوٹو: فائل

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے وہاب ریاض کے متبادل کیلئے محمد عباس مضبوط امیدوارہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے وہاب ریاض کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد نوجوان پیسر محمد عباس متبادل پلیئر کے مضبوط امیدوار ہیں اس لئے پی سی بی نے آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ متبادل کھلاڑی انگلینڈ بھیجنے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان پیسر محمد عباس کو متبادل پلیئر کے طور پر بھیجا جا سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹخنے کی انجری میں مبتلا وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی سے باہر

یاد رہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل برمنگھم میں لگائے گئے کیمپ میں شریک تھے لیکن اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ کے آغاز سے قبل وہ وطن واپس آگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔