ہزاروں بچھوؤں کے ساتھ رہنے والی تھائی بچھو رانی

کنچنا نے ساڑھے 3 منٹ تک بچھو کو اپنے بند منہ میں رکھ کر دوسرا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا


ویب ڈیسک June 08, 2017
کنچنا خطرناک اور زہریلے بچھوؤں سے دوستی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ فوٹو: فائل

تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو بچھوؤں کی رانی کہا جاتا ہے جو ایک عرصے سے زہریلے سیاہ بچھوؤں کے ساتھ رہ رہی ہیں اور اب انہوں نے 5 ہزار بچھوؤں کے ساتھ مسلسل 33 دن گزار کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔



کنچنا کیٹ کائیو تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں رہتی ہیں اور انہوں نے شیشے کے ایک 12 مربع میٹر تابوت میں 5 ہزار بچھوؤں کے ساتھ 33 دن گزار کر ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ بچھو رانی نے ایک بچھو کو اپنے منہ میں رکھ کر مسلسل 3 منٹ 28 سیکنڈ تک منہ بند رکھنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔



کنچنا نے اپنے فن کا مظاہرہ ایک شاپنگ مال میں کیا اور وہ زہریلے بچھوؤں سے دوستی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں بچھوؤں کی 2000 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے 40 انتہائی خطرناک ہیں جو انسان کو ہلاک بھی کر سکتے ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں