تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں اورعہدے تحلیل

نمائندہ ایکسپریس  منگل 6 جون 2017
شفاف اورغیرجانبدار انٹراپارٹی الیکشن کے لیے عہدے تحلیل کیے، اعظم سواتی۔ فوٹو: فائل

شفاف اورغیرجانبدار انٹراپارٹی الیکشن کے لیے عہدے تحلیل کیے، اعظم سواتی۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ملک بھر میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں اور عہدے تحلیل کر دیے ہیں۔

اعظم سواتی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد اور نتائج کے باضابطہ اعلان تک تمام عہدے تحلیل کیے جارہے ہیں تاکہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔