- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
مچھرمار اسپرے نہ ہوا تو کراچی میں زیکا وائرس پھیل سکتا ہے، طبی ماہرین
اسٹاف رپورٹر: قومی ادارہ برائے امراض خون (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر ایس شمسی نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچھروں سے مہلک امراض جنم لے رہے ہیں، مچھروں کے کاٹنے سے مختلف انفیکشن بھی لاحق ہورہے ہیں۔ ملیریا، ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس سے متعلق امراض مچھروں کے کاٹنے سے جنم لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر ایس شمسی نے کہا کہ پاکستان میں 15 سال سے ڈینگی وائرس موجود ہے ڈینگی کا سبب بننے والے ایڈیز ایچپٹائی مچھر پر قابو نہیں پایا گیا جس کی وجہ سے پاکستان میں چکن گنیا وائرس شروع ہوگیا اوراب اس بات کا خدشہ ہے کہ ان مچھروں کی وجہ سے کہیں زیکا وائرس نہ پھیل جائے؛ لیکن 2 محکموں کی لڑائی کی وجہ سے کراچی میں اسپرے مہم شروع نہ کی جاسکی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان میں ملیریا اورڈینگی کے بعد زیکا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا
دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ مچھر پاکستان سمیت دنیا بھر میں تباہی پھیلا رہے ہیں۔ کراچی میں چکن گنیا سے اب تک 4 ہزار متاثرہ افراد رپورٹ ہوچکے ہیں لیکن کراچی میں کسی بھی ادارے نے ان مچھروں کے خاتمے کےلیے کوئی منصوبہ تیار ہی نہیں کیا۔ اگر مچھروں کے خاتمے کےلیے بھرپور مہم شروع نہ کی گئی تو اس بات کا قومی امکان ہے کہ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہوجائے گا جہاں بڑی تعداد میں لوگ زیکا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ زیکا وائرس بھی انہی مچھروں سے جنم لے رہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: چکن گنیا کے ممکنہ حملے سے 2006 میں ہی خبردار کردیا تھا، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز
ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ پاکستان میں زیکا وائرس کا بخار پھیلنے کا شدید خطرہ موجود ہے کیونکہ زیکا وائرس پھیلانے والا ایڈیز ایچپٹائی مچھر پاکستان میں موجود ہے جبکہ پاکستان کا ماحول اور آب و ہوا اس مچھر کے پھیلاؤ کےلیے سازگار بھی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت زیکا وائرس کے خطرے کا درست ادراک کرے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرے ورنہ ڈینگی اور زیکا وائرس ایک ساتھ مل کر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔