- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث کئی دن سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
گزشتہ کئی روز سے ملک میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا تھا ، بے تحاشہ گرمی کے ساتھ بجلی کی بندش سے بھی عوام تنگ آئے ہوئے تھے ،تاہم گزشتہ رات اسلام آباد ،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تیز بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔
گزشتہ رات پشاور میں آندھی اور بارش سے کئی فیڈرز متاثر ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی،تاہم 85 میں سے 79 فیڈرز بحال کردئیے گئے ہیں۔
محمکہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک ،تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے منگل سے جمعہ کے دوران خیبر پختونخوا،فاٹا ،گلگت بلتستان، کشمیر،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں آندھی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔